سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی کی مہم جاری،ایسا کیا قدم اٹھایا کہ سب اراکین دیکھتے رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ الیکشن کے لیےحمایت طلب کر لی ہے
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں،سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ،1985سے پارلیمان کا حصہ ہوں ،4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے بطور وزیر اعظم حزب اختلاف کے لیے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا، امید ہے 3 مارچ کو کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے،
واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
ہم حکومت کو سرپرائز دے چکے ،شہباز شریف سے ملاقات کے بعد یوسف رضا گیلانی کا بڑا اعلان