مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ و پروڈیوسر ندا یاسر اور ان کے شوہر پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز ان دنوں اپنی حالیہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید اور مزاح کی زد میں ہیں۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ نجی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نہ صرف تنقید شروع کردی بلکہ ان کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا-

تقریب میں ندایاسر کو سلیولیس ڈریس کے ہمراہ ساکس بوٹس جب کہ یاسر نواز کو ڈریس شرٹ پر شارٹس کے ہمراہ دیکھا گیا ، یاسر اور ندا کو ان کی غیر معمولی ڈریسنگ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقبول جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ندا اور یاسر کو انکل آنٹی 2021 ماڈل قرار دیا کچھ صارفین نے ان کی ڈریسنگ سینس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا ہو گیا پاگل لگ رہے ہیں-


ایک صارف نے ندا اور یاسر کو بدترین ڈریسنگ کپل قرار دیا تو ایک صارف نے تو جوڑی کوکارٹون ہی کہہ دیا اور کچھ نے لکھا کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا کچھ نے کہا کہ یہ بڑھاپے کا اثر ہے بڑھاپے میں انسان بچہ بن جاتا ہے-

دوسری جانب تقریب میں ندا اور یاسر کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان،عائشہ عمر اور منشا پاشا بھی شریک ہوئے۔

Shares: