سعودی عرب پر حملے بڑھ گئے، عرب لیگ نے دیا ایران کو سخت پیغام

باغی ٹی وی : سعودی عرب پر یمنی حوثی باغیو کے حملے بڑھ چکے ہیں ، جس وجہ سے عالمی برادری کو بھی تشویش ہو گئی ہے . عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے اور اپنی سرزمین کے دفاع کا حق ہے۔ ہم سب کو مملکت کو دفاع کے حق میں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی ایران کی وجہ سے اور اس کے اشاروں پر یمن پرقبضے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایران پر الزام لگاتے ہوئے عرب لیگ کے سیکٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایران حوثیوں کی مدد کرکے یمن کی جنگ کو بھڑکا رہا ہے اور وہ اس جنگ کو مذاکرات کارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ احمد ابو الغیط نے یمن میں موجودہ انسانی بحران کی تمام ذمہ داری حوثیوں پر عاید کی اور کہا کہ حوثی نہ صرف یمن میں شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں بلکہ وہ پورے خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے پڑوسی ملکوں پرحملے کر رہے ہیں۔ سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔اور اس عالمی قوانین کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا .

واضح رہے کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ایر بیس پر آج جمعرات کی صبح قاصف 2 نامی ڈرون سے حملہ کیا گیا جس نے اس ایر بیس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے خلاف کیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تیل بنانے والی فیکٹری ارامکو پر حوثیوں نے ڈرون داغا ہے .

حوثی کے ترجمان یحییٰ سریع نے ٹویٹر پر دعوی کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی زیرقیادت چھ سالہ فوجی مہم کا جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں نے جمعرات کے روز صبح سویرے قدس 2 میزائل سے جدہ میں ایک ارمکو سہولت کو نشانہ بنایا۔

Shares: