حملوں کا خطرہ ، امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس ملتوی

0
72

حملوں کا خطرہ ، امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا

باغی ٹی وی ا مریکہ کے ایوان نمائندگان کے آج ہونے والے اجلاس کو ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل کی سیکیورٹی کے لیے پہلے سے ہی مناسب اقدامات کر رکھے ہیں۔
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے خدشے کے باعث ایوانِ نمائندگان کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کیپٹل پولیس نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ ملیشیا گروپ کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ایوانِ نمائندگان میں جمعرات کو پولیس ریفارمز بل پر بحث اور ووٹنگ ہونا تھی۔ تاہم کیپٹل پولیس کے انتباہ کے بعد یہ اجلاس اب جمعرات کو نہیں ہو سکے گا۔

ہاؤس ڈیموکریٹک مشیر کا کہنا ہے کہ پولیس کا انتباہ خفیہ معلومات کی بنا پر جاری ہوا ہے جس کے مطابق ‘معلوم ملیشیا گروپ’ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور اسی بنا پر ایوان کی طے شدہ کارروائی کے حوالے سے منصوبہ بندی تبدیل کی گئی ہے۔

Leave a reply