بھارتی کسانوں نے اگلے مرحلے کی تیاریاں شروع کر دیں

باغی ٹی وی ، بھارت میں کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج اس طرح جاری رکھا ہوا ہے کہ مودی سرکار کو ہلا کررکھ دیا، اب کسانوں نے نیا حربہ آزماتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی تیاریاں کرلیں ہیں۔ بھارتی کسانوں نے دلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بند کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا

مودی سرکار کے خلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100 روز سے زائد بیت چکے ہیں. ۔ مظاہرین نے ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی ہائی ویز بلا ک کر دیں۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔جس سے مودی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا مقصد تھا .

پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دلی پہنچیں گی، بھارتی پنجاب میں بچے اوربڑے اپنے تحفظ کے لیے کرپان کے گر بھی سیکھ رہے ہیں، کسان رہنماؤں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے، بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن کل سے شروع ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھارت میں مودی سرکار کے لائے گئے ظالمانہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کو 100 روز مکمل ہو گئے ہیں، جس پر کسان تنظیموں نے یوم سیاہ منایا، کسانوں کی یہ تحریک 26 نومبر کو شروع ہوئی تھی، ہزاروں کی تعداد میں پنجاب اور ہریانہ کے کسان دہلی سے متصل سرحدوں کے آس پاس دھرنا دے کر تحریک چلا رہے ہیں

Shares: