شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے کیسز کی سماعت ہوئی
شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے کمرہ میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کمرہ عدالت میں بلاجواز ہجوم پر اظہار ناراضگی کیا
جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ابھی حالات بہت برے ہیں، خدانخواستہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیں، جب تک کمرہ عدالت سے ہجوم ختم نہیں کریں گے میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،
جج امجد نذیر چودھری نے قاضی مصباح ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب اپنے جونیئر وکلاء کو بھی کہیں کہ کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں، جج امجد نذیر چودھری کمرہ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے اضل جج امجد نذیر چودھری نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ڈی ایس پی کو چیمبر میں طلب کر لیا
قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں
یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،
حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے