ایم کیو ایم رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے محمد حسین خان بھائی نے اپنی کمیٹی کے اراکین اور کو آرڈینیٹر داھیم کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی سبزی گلی کا دورہ کیا۔ محمد حسین بھائی کو دیکھ کر بڑی تعداد میں دکاندار،ٹھیلے والے اور پتھارے والے جمع ہوگئے۔ لوگوں نے شاہ فیصل کالونی پولیس، ڈی ایم سی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاون کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ لوگوں نے بتایا کہ انکروچمنت ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر کی آڑ میں غریب دکانداروں، ٹھیلے والوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے اور انکا معاشی قتل کیا جارہاہے۔ غریب ٹھیلے والوں کو پولیس بلا وجہ گرفتار کرکے لیےجاتی ہے ان پر تشدد کرتی ہے اور جھوٹی FIR کاٹ دی جاتی ہے۔ پانچ پانچ اور دس دس ہزار روپے وصول کر کے چھوڑا جاتا ہے اس سارے ظلم و ستم میں ایس ایچ او شاہ فیصل تھانہ اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل بھی شامل ہیں۔لوگوں نے محمد حسین بھائی کو بتایا کہ ہم گزشتہ 15 سالوں سے قانونی طور بلدیہ کے الاٹمنٹ پر سبزی گلی میں ٹھیلے اور پتھارے لگا رہے ہیں۔ ہم ہر سال اسکا چالان بھرتے ہیں۔انہوں نے تمام کاغزات بھی دکھائے۔محمدحسین بھائی نے تمام کاغذات دیکھنے کے بعد تمام متاثریں کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد حکام بالا سے ملاقات کرکے آ پ کے ساتھ کئے جانے والے ظلم اور نا انصافی کو ختم کروائیں گے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و ایم پی اے محمد حسین خان کا شاہ فیصل کالونی کا دورہ
Shares: