چترال کی عوام سراپا اجتجاج ، حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا

0
45

چترال کے لیے منظور شدہ گیس پلانٹ کی گیلگیت منتقلی نا منظور، چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کر دیا جائے , جلسے سے مقررین کا خطاب
چترال ( فتح اللہ) گزشتہ حکومت کی جانب سے منظورکردہ گیس پلانٹ موجودہ حکومت کی طرف سے گیگلت منتقل کیا جا رہا جو کہ چترالی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ گیس پلانٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چترالی عوام کے لیے رکھا گیا بہت بڑا منصوبہ تھا۔ 22 ارب کی یہ پروجیکٹ 2016 میں منظور ہوئ ،الکیشن کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار رہا اور 2018 کو گیس پلانٹ کی سامان لاہور پہنچ گئے تھے اب زارئع سے معلوم ہوا کہ یہ پلانٹ گیلگیت منتقل کیا جا رہا ہے۔ چترال کے لیے منظور شدہ گیس پلانٹ کی منتقلی کے خلاف آیون میں آل پارٹیز کی جانب سے منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ پلانٹ گیلگیت منتقل کرنا سمجھ سے باہر ہے ۔ انشاء اللہ ہم سیاسی مقاصد سے بالاتر ہو کر اس منصوبہ کو واپس لے کر آئیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد رحمن نے کہا کہ وزیر زادہ ہماری آخری امید تھا مگر وہ بھی حکومت کے ساتھ مل کر چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک میں برابر کے شریک ہیں۔ گزشتہ حکومت کی طرف سے منظور کروائے گئے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور منتقلی میں موجودہ حکومت کا ہاتھ ہے وزیر زادہ صاحب سی ایم کے پی کی مشیر برائے اقلیتی اموار کے بڑے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود عوامی کاموں سے غافل ہیں۔

حکمران جماعت کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے عبدال صمد صابر نے کہا کہ گیس پلانٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے منظور کئے تھے جو کہ یہاں کے لوگوں کے لیے اچھا منصوبہ ہے اب سننے میں ا رہا ہے کہ اس منصوبے کو گیلگیت منتقل کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت سلوک ہے ہمارے منتخب ایم پی اے اور ایم این اے ہیں اس کے باوجود ہمارے نمائندگی کرنے والوں کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے آخر کیوں منتقل کیا جا رہا ہے البتہ ہمارے منتخب نمائندوں سے مشورے کے بعد گیس پلانٹ کو گیلگیت منتقل کیا گیا ہے نہیں تو یہ ممکن نہیں ہے گیس پلانٹ کی منتقلی کبھی قبول قابل نہیں ہم سیاسی مقاصد سے بالاتر ہو کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں گے اس کی منتقلی ہونے نہیں دیں گے۔

سیکٹری جنرل لوئر چترال جماعت اسلامی وجہیہ الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ چترال کے ساتھ کیے گئے زیادتی کا ہم مل کر مقابلہ کریں گے اور اس پراجیکٹ کی منتقلی روک دیں گے یہ کسی سیاسی پارٹی کا مسلہ نہیں بلکہ پورے چترال کا مسلہ ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کی بات ہے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آل پارٹیز مل کر اس منصوبے کو منتقل کرنے نہیں دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کواثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے چترال کے لیے منظور کیے گئے مختلف منصوبوں کو موجودہ حکومت کی طرف سے روک دیا گیا ہے جبکہ حکومت انصاف کی ہے ۔ پاکستان آج شہر نا پرساں کا منظر پیش کر رہا یہاں انصاف کی بات نہیں ہے بلکہ ہر طرح نا انصافیوں کے بازار گرم کیے ہیں مدینہ کے دعوے دار حاجی صاحب کی حکومت میں روزمرہ کی ضروریات عوام کی پہنچ سے دور ہیں میں موجودہ حکومت سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ نے کس خوشی میں چترال کے لیے منظور شدہ گیس پلانٹ کو گیلگیت منتقل کر رہے ہیں ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چترال کے مشہور و معروف قانون دان عبدالوالی خان صاحب نے کہا کہ چترال کے لیے منظور شدہ گیس پلانٹ تمام تر مراحل سے گزرنے کے بعد گیلگت منتقل کیا گیا جس کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوئ ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یک زبان ہوکر اس منصوبے کو گیلگیت منتقلی سے روکیں۔

Leave a reply