میڈیا ہاوسزکےبرطرف ورکروں کےلیےراناعظیم کی جدوجہد :پاکستان کےمعروف میڈیاہاوس کی ڈھٹائی:عالمی ادارےکانوٹس

0
48

لاہور:تمہیں کیاہم ورکروں کی تنخواہیں دیں یا نہ دیں‌:راناعظیم کی جدوجہد:پاکستان کےمعروف میڈیاہاوس کی ڈھٹائی اورانتقامی کارروائی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک معروف میڈیا ہاوس نے سنیئر صحافی ، پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم کے خلاف فقط اس لیے پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے کہ وہ بے روزگار کیے گئے میڈیا ہاوسز کے ورکرز کی آوازبن کرکھڑے ہوئے ہیں

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان بھر کی صحافی تنظیموں کی طرف سے اس میڈیا ہاوس کی ان بزدلانہ حرکتوں کیسا شدید مذمت کی گئی ہے ،

پاکستان میں طاقتوراس میڈیا ہاوس کی طرف سے پاکستان یونین آف جرنلسٹ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے خلاف پراپیگنڈہ مہم کا جہاں پاکستان بھر کی صحافی تنظیموں نے نوٹس لیا ہے وہاں بین الاقوامی یونین آف جرنلسٹس نے سخت ردعمل کااظہارکیا ہے

بین الاقوامی یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے اس میڈیا ہاوس کی ان حرکتوں کی سخت مذمت کی گئی ہے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ رانا عظیم کے خلاف خبرچھاپ کراس میڈیا ہاوس نے ان مظلوم اورمقہورمیڈیا ورکرکی آواز کو دبانے کی جسارت کی گئی لیکن ایسا نہیں‌ہوگا

بین الاقوامی یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے روزنامہ” جنگ” کی اس حرکت کو بھونڈی شرارت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی سوچ ہے کہ ایک آدمی اگرکسی مزدور ، ورکرکے حقوق کے لیے آوازبلند کرتا ہےتواسے بدنام کردیا جائے

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”320487″ /]

ساتھ ہی اس بین الاقوامی ادارے کی طرف سےروزنامہ”جنگ” کو متنبہ کیا گیا ہےکہ وہ انتقام کی آگ میں بڑے سے بڑے صحافیوں کےبارے میں منفی پراپیگنڈہ کرتا ہے یہ بات ناقابل برداشدت ہے

اس لیٹرمیں جو بین الاقوامی یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ایک سینیئر صحافی اورمعروف پروگرام”کھراسچ” کے میزبان کے بارے میں اس روزنامے کی بھونڈی حرکتیں مقام شرم ہے

یاد رہے کہ 28 فروری کو روزنامہ جنگ کراچی میں رانا عظیم کے خلاف خبرشائع کی گئی جس میں رانا عظیم کے خلاف غلط قسم کا پراپیگنڈہ کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ایک مقامی عدالت کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا ہے

دوسری طرف رانا عظیم کا کہنا ہےکہ مجھے نہ توکوئی ایسا نوٹس ملا ہےاورنہ ہی میں کوئی ایسا جرم کیا ہےکہ مجھے نوٹس بھیجا جائے ، اگرورکروں کےحقوق کے لیے آوازبلند کرنا جرم ہے تو وہ کرتے رہیں گے

Leave a reply