پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سنٹر کا افتتاح کردیا گیا

0
60

اسلام آباد:پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سنٹر کا افتتاح،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سنٹر کا افتتاح کردیا گیاہے ،اس میڈیا سنٹرکا افتتاح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صدر پی آر اے اور عہدیداران نے کیا

ذرائع کے مطابق اس میڈیا سنٹر میں رپورٹرز اینڈ کیمرہ مینز کے لئے مختلف سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پارلیمنٹ کا حصہ ہے اس لئے اس کی ضروریات کا خیال رکھیں گے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ریس گیلری پارلیمنٹ کی توسیع ہے اس لئے اس کی آزادی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے

موقع پر صحافی نے سپیکرسے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کے اعتماد کے روز ارکان کی تعداد پر سوالات اٹھا رہی ہے، اس پراسد قیصر نے کہا کہ پورا میڈیا موجود تھا ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178ارکان موجود تھے

سپیکر اسد قیصرنے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا

Leave a reply