آج ہم شہباز گل کا استقبال کریں گے،ہمت ہے تو سامنے سے آئے، عظمیٰ بخاری کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور دیگر کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت پہنچ گئے شہبازشریف کو بھی احتساب عدالت پہنچادیا گیا غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیاگیا ،سیکورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ کوروناکےروک تھام کے لیےلوگوں کو عدالت جانے سے روکا، جج نے کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے سے منع کیا ہے، عدالت کے اندر جانے سے روکنے پر لیگی وکلا اور پولیس میں تلخ کلامی بھی ہوئی تا ہم پولیس نے غیر متعلہ افراد کو اندر جانے سے روک دیا
احتساب عدالت لا ہور کے باہر لیگی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوا،لیگی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل کے بعد ایک کارکن زخمی ہو گیا،شہبازشریف کی پیشی پر عظمیٰ بخاری کمرہ عدالت پہنچیں عظمی ٰبخاری نے شہبازشریف سے سیاسی امور پر بات چیت کی جج امجد نذیر چودھری نے عظمیٰ بخاری کی شہباز شریف سے گفتگو کا نوٹس لے لیا،دوران سماعت عدالت نے ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کے لیے کہہ دیا،جج احتساب عدالت نے عظمیٰ بخاری کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ بھی یہاں سے چلی جائے، یہاں پر کورونا کے حوالے سے سنجیدہ صورتحال ہے، جس پر عظمیٰ بخاری نے عدالت میں کہاکہ میں بھی وکیل ہوں، میرا آئینی حق ہے کہ میں کورٹ میں آ سکوں،یہ اوپن کورٹ ہے، بند کمرہ پروسیڈنگ نہیں چل رہی،عدالت نے کہا کہ آپ کے وکیل کے آنے میں تھوڑا وقت ہے، بعد ازاں عظمیٰ بخاری عدالت سے باہر چلی گئیں
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1369884795933753344
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کرسی پر بیٹھنے کی اجازت دے دی،کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز والد کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئے حمزہ شہباز نے شہبازشریف کی خیریت دریافت کی ،جج امجد نذیر چودھری نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے سفر کا مسئلہ ہوتا ہے، میری پوری کوشش تھی کہ لاہور میں ووٹ کاسٹ کر لوں، طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث لاہور میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی،
https://twitter.com/HamzaGhulamRas3/status/1369885271114866688
شہباز شریف کی پیشی کے دوران عظمیٰ بخاری کو عدالت سے نکالے جانے کے بعد عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ آج شہباز گل عدالت میں پیش ہونے آرہا ہے اس لئے حفاظتی انتظامات کیے گئے ،آج ہم شہباز گل کا استقبال کریں گے ہمت ہے تو سامنے والے دروازے سے آئے،
قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں
یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس
سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار
شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟
جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان
شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی
حمزہ شہباز سے سادہ کاغذ پر عدالت میں انگوٹھا کیوں لگوایا گیا، شہباز بھی عدالت پیش
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا
شہباز، حمزہ کی عدالت پیشی، کارکن پولیس سے لڑ پڑے، عدالت نے ن لیگی رہنما کو نکل جانے کا حکم دے دیا