پنجاب میں ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، بزدار کو اہم شخصیت نے ملاقات میں یقین دہانی کروا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات ہوئی ہے، رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اورچیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان مسلم لیگ (ق) نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعادہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صادق سنجرانی کی حمایت پر چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا.ملاقات میں اتفاق میں کیا گیا کہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ مرکز کے بعد پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے-

سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے پنجاب میں حکومتی اتحاد کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے-چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو کامیابی ملے گی-پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔چیئرمین سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم ایک پیج پر ہیں -تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ اڑھائی سال سے سازشیں کا جا رہی ہیں لیکن ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا-تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جا ے گا۔

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

بزدار حاضر ہو، ایک بار پھر طلبی ہو گئی

Shares: