ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک بھی روسی دفاعی نظام خریدنے میں‌دلچسپی لینے لگے

تفٍصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکی نے روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام’ایس 400′ خرید کیا تو اس پرمغربی ملکوں بالخصوص امریکا اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسی ضمن میں ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام’ ایس 400′ کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

Shares: