اسلام آباد:حکومتی سینیٹروں کو پنجاب ہاوس میں بند کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت سیاسی ماحول بہت گرم دکھائی دے رہا ہے اوردونوں بڑے سیاسی گروہ اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں
دوسری طرف اس وقت بعض ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ حکومت نے اپنے سینیٹروں کوپنجاب ہاوس میں منتقل کردیا ہے
یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس وقت حکومت کی طرف سے اپنے سینیٹروں کی اسلام آباد میں موجودگی کویقینی بنانے کے لیے پوری کوششیں جاری ہیں
دوسریطرف وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ کل ہونےوالے چیئرمین سینییٹ کے الیکشن میں ان کا پینل جیت جائے گا ،