خواجہ آصف بھی بیمار،ادھر تو ہر روز پلیٹ لیٹس گر جاتے ہیں ،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی ،جیل حکام کی جانب سے خواجہ آصف کا میڈیکل پیش کر دیا گیا ،عدالت نے کہا کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا جانا چاہیے ، ووٹ ڈالنے اسلام آباد تو چلے گئے تھے، وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے ہرنیا کا آپریشن ہے، اسلام آباد سے واپسی پر ان کا مسئلہ بڑھا ہے،عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی

وکیل نے کہا کہ خواجہ آصف جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے کلونو سکوپی کروانی ہے۔ عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق جوڈیشنل ریمانڈ کے لیے ملزم کا عدالت میں موجود ہونا لازمی ہے ،پراسکییوٹر نے کہا کہ انکی صحت کا ایشو ہے اس لیے زیرعلاج ہیں ۔عدالت نے کہا کہ میں ایسی مثال قائم نہیں کرنا چاہتا کہ بغیر آئے ملزم کو حاضری معافی دے دو ۔ادھر تو ہر روز پلیٹ لیٹس گر جاتے ہیں اور ایسے تو ہر ملزم کرے گا ۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آج کی حاضری سے استثنیٰ فراہم کرنے کا حکم دے۔

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

خواجہ آصف عدالت پیش، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کیا پوچھ لیا؟

Shares: