اسلام آباد :پی ڈی ایم میں شدید اختلافات:15مارچ کےاجلاس پراتفاق نہ ہوسکا:نئی تاریخ دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے آئندہ ہونے والااجلاس باہمی اختلافات کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے اورنئی تاریخ دے دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا تھا ،اس اجلاس کی تاریخ کے تعین کے بعد ن لیگ اورپی پی قیادت ایک دوسرے پرسینیٹ الیکشن میں بے وفائی کے الزامات عائد کرتی رہی
جس پرمعاملہ بگڑگیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ معاملہ لندن تک پہنچا دیا گیا ہےجس پرنوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ صبرکریں اوراجلاس اب پیر15 مارچ کی بجائے 16 مارچ بروزمنگل رکھیں
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاور ت کی جائے گی، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گی، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یوآئی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ اجلاس میں 26مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔