میاں چنوں:زرعی اراضی سنٹر تلمبہ نے کام شروع کر دیا۔یہ پنجاب حکومت کی اچھی پیش رفت ہے۔

کئی ماہ پہلے چیف وہیپ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ایم پی اے پیر عباس علی شاہ نے ریسٹ ہاؤس کی سرکاری بلڈنگ کو تلمبہ کے لیے زرعی اراضی سنٹر بنانے کا آغاز کیا۔یہ دیکھتے ہوئے کہ تلمبہ کے لوگوں کو ملکیتی اراضی کے انتقال و فرد ملکیت اور جائیداد کی خریدوفروخت کے لئے میاں چنوں جانا پڑتا تھااس کی verbally منظوری حاصل کرنے اور فنڈز کی ایلوکیشن کے بعد اس کی تعمیر و تزئین وآرائش شروع کرادیدیکھتے ہی دیکھتے اراضی سنٹر تلمبہ کے لیے بلڈنگ تیار ہو گئی۔

سرکاری بلڈنگ کی مستقل منظوری اور حوالگی کے ایم پی اے پیر عباس علی شاہ نے کوششیں جاری رکھیں۔بعدازاں اس کے لئے دفتری سامان و عملہ کی تعیناتی کروا دی اور افتتاح کے بغیر عوام کو فوری ریلیف دینے اور عوام کی میاں چنوں کے دھکوں سے جان چھڑانے کے لیے اسے فنگشنل کردیا۔۔۔کل اچانک اس دفتر کا چکر لگایا تو دفتر کا اندرونی ماحول اور عملے کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بالآخر ایک عوامی نوعیت کے دفتر نے تلمبہ کی عوام کے کام شروع کر دیا۔میں نے لینڈ ریکارڈ آفس کے اہم کمپیوٹر پٹواری سے تفصیلاً بات چیت کی تو اس نے بتایا کہ عوام کو آگاہی دی جائے اب وہ ملکیتی سکنی اراضی کے لیے اراضی سنٹر تلمبہ تشریف لائیں ہم ان کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔اسے میگا پروجیکٹ تو نہیں کہہ سکتے لیکن یہ عوام کی سہولت کے لیے بہترین پروجیکٹ ہے جو ایم پی اے پیر عباس علی شاہ کی مسلسل دلچسپی اور کوششوں سے قابل عمل ہوا۔

Shares: