بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عامر خان نے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ حالانکہ میں بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے-

بھارتی اداکار نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر مجھ سے متعلق اور میری فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔

Shares: