الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار،الیکشن کمیشن عدالت میں پھٹ پڑا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،

فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز احمد،نمائندہ الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے استفسارکیا فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھوڑی یا نہیں؟ بیرسٹر معیز احمد نے عدالت کو جواب دیا کہ فیصل واوڈا دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں ،عدالت نے کہا توحلف نامہ جمع کرا دیں، سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیئے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو خود مطمئن نہیں کرنا چاہتے،کیوں نہیں بتاناچاہتے کہ دہری شہریت کب چھوڑی،وکیل نے کہا کہ الیکشن اس موڈ سے بیٹھا ہے کہ آج ہی نااہل کرنا ہے ۔نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے فیصل واوڈا سے بہت سادہ سے سوال کئے ،فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات نہیں دیئے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کے نمائندہ سے استفسار کیا کہ آپ نے فیصل واوڈا کو کتنی بار بلایا؟ نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کئی بار طلب کیا، آخری بار 50 ہزار کا جرمانہ بھی کیا۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف کیا سپریم کورٹ گئے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ، آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں ، عدالت نے نمائندہ الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے ، شکایت کنندگان کی جانب سے وکلا کہاں ہیں ؟ فیصل واوڈا کے وکیل معیز احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

نمائندہ الیکشن کمیشن نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ طویل عرصے سے کیس چل رہا ہے، الیکشن کمیشن میں کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہے،فیصل واوڈا کیس آگے چلنے دیتے اورنہ ہی جواب دے رہے ہیں الیکشن کمیشن میں کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہے۔ عدالت نے کہاکہ فی الحال الیکشن کمیشن کی کارروائی نہیں روک سکتے،عدالت نے الیکشن کمیشن سے جامع جواب طلب کرلیا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن کا جواب آنے دیں۔

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

Shares: