ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

باغی ٹی وی : ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان چیف آف ایئر اسٹاف نے اپنے الوداعی دورے پر آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر ایئر چیف مارشل کو یادگارشاہدا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے ایک طویل اور نمایاں کیریئر کے دوران قوم میں ان کی خدمات کے لئے ایئر چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل کی متحرک قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جو انہوں نے "سوئفٹ ریٹورٹ” آپریشن کے دوران دکھائی تھی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی امداد کو بھی سراہا ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ان کی بے پناہ کوششوں اور معیاری قیادت کی وجہ سے آج پاک فضائیہ کسی طاقت سے کم نہیں‌ ہے۔

Shares: