اسلام آباد:آصف علی زرداری نے مریم نواز سے معافی مانگ لی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں ہونے والی گرما گرمی پر سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے معافی مانگ لی ہے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز نے سابق صدر سے کو کہا کہ میرا مقصد آپ معافی منگوانا نہیں تھا ، آپ نےمانگ لی چلواس بات کو یہاں اب ختم کردیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں آصف زرداری کے خطاب نے ماحول کو گرما دیا۔
سابق صدر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان تشریف لائیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔جس کے بعد مریم نوازنے سخت پریشانی کا اظہارکیا جس پرآصف علی زرداری نے معافی مانگ لی