پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ میزبان و اداکار ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے 21 تھپڑ کھا چکے ہیں-
باغی ٹی وی : اداکارعدنان شاہ ٹیپو نے ایک ویب شو میں اپنے 23 سالہ فنی کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے متعلق گفتگو کی۔
عدنان ٹیپو نے بتایا کہ ایک سین تھا جس میں مجھے ندایاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھانا تھا اور اسی وجہ سے اس سیٹ پر ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے۔
انہوں نے کہا کہ ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھا کھا کر ایک وقت میں چکراگیا تھا۔
عدنان کے جواب پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ندا یاسر ایسا یاسر نواز کے ساتھ کریں تو ان کا کیا ہوگا اس پر عدنان ٹیپو کا کہنا تھا کہ کہ ندایاسر ان کے ساتھ تو محبت سے پیش آتی ہوں گی۔
خیال رہے کہ اداکار عدنان شاہ ٹیپو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے علاوہ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔








