اسلام آباد، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے عوامی مسائل، اصلاحات ودیگر ملکی مسائل کا حل پارلیمنٹ ھاؤس میں ہی ہے، جنھوں نے پارلیمنٹ میں رہنے کا درست فیصلہ کیا ہے وہ قانون سازی کے سب سے بڑے ادارے پارلیمنٹ کی اہمیت بخوبی جانتے ہیں۔ عوام کی فلاح وبہبود، انتخابی ودیگر اہم اصلاحات میں اپنا کردار ادا کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

تفصلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی۔اسمبلی قاسم خان سور نے اپنے بیان میں مزید لکھا کے ‏معاملات بات چیت سے ہی سلجھتے ہیں مسائل فوری طور پر نہیں بلکہ بتدریج حل ہوتے ہیں ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہاہے اور اب بھی یہی ہوگا۔

اگر تمام فریقین اپنی ناک سے آگے دیکھیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ انتخابی اصلاحات ودیگر عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مل جل کر ہی ہو سکتاہے۔ یہ وقت ہے ہم سب جو مل کر بہترین قانون سازی سے ملکی انتخابی ادہ روں سمیت دیگر اہم مسائل کو بھی حل کر سکتے ہیں

Shares: