تبدیلی آ گئی،بزدار کو بڑا دھچکا،لاہور میں اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اربن ریور راوی پراجیکٹ راشد عزیز نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین اربن ریور راوی پراجیکٹ نےاستعفیٰ چیف سیکریٹری کو بھجوا دیا ،راشد عزیز کو کام میں سست روی پر مستعفی ہونے کا کہا گیا، تا ہم راشد عزیز کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا روڈا کا اسٹرکچر تیار ہے، امید ہے مزید کام جاری رہے گا،

اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے.

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

 

قبل ازیں چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز کا کہنا تھا کہ راوی ریور فرنٹ اربن پروجیکٹ سے دو لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی اور 49 صنعتوں کو فروغ ملے گا۔لاہور کے نواح میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات اور معیارات کا حامل نیا شہر آباد ہونے کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے، ناصرف پلاننگ کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے بلکہ منصوبہ اب گراﺅنڈ لیول پر پہنچ چکا ہے۔

یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو ناصرف لاہور یا پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں نئے رجحانات متعارف کرائے گا، راوی کنارے آباد ہونے والے اس نئے شہر کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی طرح ٹیکنالوجی سمیت دیگر سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس منصوبہ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کی فوری تکمیل کیلئے قومی و صوبائی قیادت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

راوی اربن سٹی پراجیکٹ کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج بھی کیا تھا جس کے نتیجے میں‌ لاہور سیالکوٹ ‌موٹر وے بند کی گئی تھی. اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ‌ کے لیے ان کی زرخیز اور زرعی زمینیں اکوائر کی جارہی ہیں ، جس پر ان کا گزر بسر ہے . ایک ایک ایکڑ پر پورے خاندان کی روزی روٹی چل رہی ہے .اس سے ان کا روزگار تباہ ہو جائے گا.ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا خیال ہے کہ بنجر زمین پر جھیل بنے گی جس سے پورے لاہور کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا . جبکہ وزیر اعظم صاحب کو غلط بریف کیا گیا ہے .یہ بنجر اور بے آباد زمین ہر گز نہیں ہے اس پر ہم کھیتی باڑی کرتے ہیں . اور لاہور شہر کی قریب ترین زرخیز زمین یہی ہے

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ریور پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اورنج ٹرین منصوبے میں جس طرح زمین ایکوائر کی گئی اس سے لوگوں کیساتھ بڑا ظلم ہوا

Shares: