لاہور: دورہ جنوبی افریقا:تربیتی کیمپ میں نئے آنے والے کھلاڑی کس قدرخوش ہیں اورکیاتوقعات ہیں ، ان کی زبانی سنیئے،اطلاعات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے اوراس میں نئے آنے والے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے احساسات اورخیالات کچھ اس طرح بیان کیے ہیں
محمد عمران کہتے ہیں کہ وہ کیمپ میں آنے پربہت زیادہ خوش ہیں اوران کو پاکستان کے سنیئر کھلاڑیوں کی شفقت حاصل ہے، محمد عمران نے وقاریونس کا نام لیتے ہوئے کہاہےکہ ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا ہے
مڈل آرڈربلے بازصہیب مقصود کہتے ہیں کہ وہ بھی بہت زیادہ خوش ہیں اوروہ جب تک ادھر کیمپ میں موجود ہیں اپنی فٹنس پرتوجہ دیں تاکہ آنے والے میچز میں بہترکارکردگی دکھا سکوں
اعظم خان جو کہ وکٹ کیپرہونے کے ساتھ ساتھ بہترین بلے باز ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی کرکٹ کوسینیئر پلیرز کی موجودگی میں بہترکریں اوربہتر پرفارمنس دکھائیں
شاہنوازدھانی کہتے ہیں کہ مجھے تو بہت مزہ آیا لیکن یہاں سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے ، شاہنوازدھانی کہتے ہیں کہ سنیئرکھلاڑیوںکی رہنمائی سے ہماری کرکٹ بہتر ہوگی اورخاص کروقاریونس کی رہنمائی بہت کام آئی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں آل راؤنڈر عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
یہ کرکٹرز انیس مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی تربیت حاصل کررہےہیں ۔ ان سات کھلاڑیوں میں شامل دو کرکٹرز شاہنواز دھانی اور زاہد محمود دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اعظم خان اور صہیب مقصود کو بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور طلب کر لیا ہے، جہاں دونوں کرکٹرز فزیکل ٹریننگ کریں گے۔