لاہور:مریم اکیلی نہیں میں اس کےساتھ ہوں:مولانا نےوہاں ساتھ جانےکااعلان کردیاجہاں خود جانےسےڈرتےہیں،اطلاعات کےمطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پی ڈی ایم کارکنوں اوررہنماؤں کے ساتھ جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے مریم نوازکو 26 مارچ کو طلب کیا ہے ، کیا نیب اداروں کی خدمت اورترجمانی کے لیے بنا ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات ملکی دفاع کے لیے خطرہ بن گئے ، مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے ، مہنگائی کے حوالےسے حکومت نےکچھ نہیں چھوڑا ، حال ہی میں بجلی تقریباً 6 روپے منہگی کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دلائل پر مزید غورکرنے پر تیار ہیں ، پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات کو موثر انداز میں بہتر کریں گے ،
پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے ، پیپلزپارٹی کوکہیں گے کہ وہ 9 جماعتوں کے فیصلے پر غور کرے ،
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے خود مریم نواز کے ساتھ اس قدروفا کا اظہارکیا ہے کہ نیب دفترساتھ جانے کا اعلان کیا ہے لیکن جب مولانا کو نیب نے بلایا تھا تومولانا نے وہاں جانے سے انکار کردیاتھا