کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق نے پی ڈی ایم پر تنقید کردی

0
34

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں اور جعلی راج کماری مولانا کے کندھے پر سر رکھ کر آہیں سسکیاں لے رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کے دوران سندھ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں فرد واحد کی حکومت ہے، آمرانہ حکومت ہے، یہ وفاقی حکومت کو پروفیسر بن کر لیکچر دیتے ہیں، سندھ میں کون سے طاقتور چوہے ہیں جو 40 ارب روپے کی گندم کھاگئے؟زیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر چلا دیا ہے۔

Leave a reply