اوکاڑہ کے نواحی علاقہ راجوال میں محمداسلم نامی شخص جو کہ چونگی امر سدھو لاہور کا رہائشی ہے جس کی شادی محمد سعید ولد حاکم علی سکنہ بٹیاں حجرہ شاہ مقیم کی بیٹی سے ہوئی تھی جبکہ محمد اسلم کی بیوی ناراض ہو کر اپنےمیکے آئی ہوئی تھی
تومحمد اسلم اس کو لینے کے لئیے حجرہ شاہ مقیم آیا اور بیوی کو واپس لیجانے کا مطالبہ کیا جب بیوی کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کو محمد اسلم کے ساتھ بھیجنے سے انکار کیا تو خاوند محمد اسلم نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے آپ کو آگ لگا لی واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پہنچ گئی ہیں ۔