پانی کے وسائل کا ضیاع اور آلودگی کم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے مقررینماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاو کےلیے آبی ذخائر کا تحفظ ضروری ہے پروفیسر زکریا ذاکر یونیورسٹی میں ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں مقررین نے آبی آلودگی اور آبی ذخائر کو درپیش مختلف چیلنجز کے حوالے سے بحث کیاور قابل عمل سفارشات پیش کیں سیمینار کاانعقادڈیپارٹمنٹ آف فیشریز اینڈ ایکواکلچر کی جانب سے کیا

گیااس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ ہم آبی ذخائر کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں جس کے ماحول اور زراعت دونوں پہ خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں مہمان اسپیکرز میں ڈاکٹر محمد یونس زاہد اور منظور احمد شامل تھےانہوں نے خطے میں آبی آلودگی کی وجہ سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کا ذکر کیا

اور اس حوالے سے یہ سفارش پیش کی کہ زراعت اور آب و ہوا کے تحفظ کےلی ضروری ہے کہ ہم نئے آبی ذخائر تعمیر کریں اور پانی کے وسائل کو آلودگی سے بچائیں سیمینار کے منعقدین ، ڈاکٹر محمد واجد اور ڈاکٹر سجاد سرور، نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ آبی وسائل کے بچاو کے حوالے سے کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کےلیے کام کریں

سیمینار کے اہتمام پہ ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا اور طلباء نے ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پوسٹرز بھی پیش کیے۔ مہمانوں میں وائس چانسلر کی جانب سے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Shares: