حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ کسانوں اور ملازمین کی 29 مارچ کو احتجاج کرنے کی ڈیڈ لائن

0
41

حکومتی مشکلات کم نہ ہو سکیں ملازمین کے ساتھ ساتھ کسان بورڈ پاکستان نے بھی 29مارچ کو مطالبات کے حق میں اسلام آباد میں دھرنےکرنے کا اعلان کر دیا ملک بھر سے ہزاروں کسان اپنے مویشیوں سمیت اسلام آبادکا رخ کریں گے مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑ نےدیپالپور میں پریس کانفرنس کرکےحکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کسان بورڈ پاکستان کے سربراہ چوہدری شوکت علی چدھڑ نے دیپالپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی زراعت دشمن اور کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے بجلی گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں جس کا براہ راست اثر زراعت اور عام عوام پر پڑے گا حکومت گندم کی امدادی قیمت 2000روپے فی من کرے کھاد بیج اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں فوری کمی لائے

ٹوکن سبسڈی نہیں چلے گی لوٹ مار کا نظام ختم کیا جائے کسان بورڈ پاکستان کی مرتب شدہ زرعی پالیسی نافذ کی جائے زرعی ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ 5روپے35 پیسے فی یونٹ بحال کیا جائے کسانوں پر اوور بلنگ کی مد میں بقایا جات ختم کیے جائیں انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے یا پر امن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر کی اہم شاہراوں پر اپنے مال مویشی باندھ کر بند کردیں گے اور سڑکوں کو اپنا مسکن بنائیں گے.

Leave a reply