اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریبات، سیمینارز اور خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا ، وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر تقریبات شعبہ ابلاغیات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے منعقد کی گئیں نوجوان نسل میں نظریہ پاکستان کا شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے:
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سیمینارز اور خصوصی لیکچرز شامل ہیں۔ پہلا سیمینار شعبہ ابلاغیات نے منعقد کیا جب کہ شعبہ سیاسیات اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے مل کر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات کا مقصد طلباء میں یوم پاکستان کی اہمیت اور حساسیت اجاگر کرنا تھا اس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل میں دو قومی نظریے کی اہمیت کا شعور بیدار کرنا اور ان کو یہ باور کرانا کے ہمارے اجداد نے برصغیرکے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن حاصل کرنے کی خاطر کتنی قربانیا ں دی ہیں بے حد ضروری ہے۔
تحریک پاکستان میں میڈیا کے کردار پہ روشنی ڈالتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال کا کہنا تھا کہ صحافت کا اصل مقصد پسماندہ طبقات کو تقویت دینا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کےلیے کوشش کرنا ہے۔شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم نے ان سارے واقعات کا ذکر کیا جو قرارداد پاکستان کی وجہ بنے اور طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے فروغ کےلیے کوشش کریں۔ شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ فاخرہ شاہد نے بتایا کہ دو قومی نظریہ ہماری طاقت ہے اور ہمیں اس پہ فخر کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی سطع پر ہم اپنی منفرد شناخت کو قائم رکھ سکیں۔
اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور پرچم کشائی بھی کی گئی۔
اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔