سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کے احتجاج میں پی ٹی آئی خرم شير زمان کی شرکت

0
27

‏سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کے احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کی شرکت،رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،خرم شیرزمان کی دھرنے پر موجود اساتذہ سے ملاقات ہوئی اور ‏خرم شیر زمان کی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی گفتگو میں کہا سندھ کے اس ایوان کے باہر ہیں اساتذہ باہر بیٹھے ہیں،یہ قوم کے اساتذہ ہیں،اس کلاس کا پوری دنیا میں احترام ہے،یہاں پر سندھ میں جہالت سب سے آگے ہے،یہاں اسکولوں میں آپ کو بھینسیں ملیں گی،‏ صوبے میں تعلیم کا معیار تباہ ہوچکا یے،اسکولوں میں واش روم موجود نہیں ہے،کل ہمارے اساتذۂ پر تشدد کیا گیا یے،بچیوں پر تشدد کیا گیا ہے ،میڈیا کے خوف سے انہیں چھوڑا ہوا ہے ورنہ یہ لوگ احتجاج بھی کرنے نہیں دیتے،‏یہ ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں ان کی عزت کرنا آپ پر لازم ہے،ان کے خلاف لاٹھی واٹر کینن کی سازش نہیں کرنا،‏میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں،کل اجلاس میں ہم وزیراعلیٰ سے امید کرتے ہیں کہ خواتین پر تشدد کی وجہ بتائیں گے، وزیراعلیٰ ہاؤس ان کی ذاتی ملکیت نہیں،یہ سندھ کے لوگ ہیں کوئی دشمن نہیں،سندھ کے لوگوں کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے،امید ہے کل اسپیکر اسمبلی ہمیں اس بات پر موقع دیں گے،جو جو افسران ان پر تشدد میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے،وزیر تعلیم کو فوری ہٹایا جائے۔

Leave a reply