شمالی کوریا نے میزائل چلا دیے ، امریکا کی دوڑیں لگ گئیں
باغی ٹی وی : شمالی کوریا نے سمندر میں دو مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے،امریکا،جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی گئی .امریکا، سیئول جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی گئی ہے . امریکا نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے .
شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج میزائل جاپانی سمندر میں فائر کیے،امریکی حکام نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل کی تیاری پر پابندی ہے.صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اورمعاملے پر اتحادیوں سے مشاورت ہو رہی ہے،
شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے کروز میزائلوں کے تجربے چھوٹے درجے پتھیاروں کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تھے تاہم امریکا اور جنوبی کوریا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکا میں نئی حکومت کے دو عہدیداروں نے میزائل تجربوں کو جارحیت سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا ’’صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا سے سابق دور میں کیئے گئے مذاکرات کے باوجود کچھ تبدیل نہیں ہوا ‘‘۔
شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے حال ہی میں امریکا کو اپنے ملک کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے نئی حکومت سے مذاکرات کے تاثر کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد جوبائیڈن دور میں پہلی بار میزائل تجربہ کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں امریکا کے 28 ہزار سے زیادہ فوجی تعینات ہیں اور دونوں ممالک حلیف کی حیثیت سے شمالی کوریا کی جارحانہ کارروائیوں اور تجربات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔