لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

0
36

لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ،جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ کیا والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ماحولیاتی اثرات کا تعین کیا گیا ہے، عدالت ماحولیاتی اثرات کے تعین تک والٹن ایئرپورٹ کے اردگرد درخت کاٹنے سے روک دیا .عدالت نے ایل ڈی اے کی کارگاردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے اپنے کام پر توجہ نہیں دے رہا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت سے معاونت مانگی لی ،درخواست پر سماعت یکم اپریل کو ہو گی

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ 126 ایکٹر زمین فلائنگ کلب کی ملکیت ہے، درخواست گزار کے وکلا کی طرف سےکہاگیا کہ والٹن ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے آرڈیننس کا اجراء خلاف قانون ہے

عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو والٹن ائیر پورٹ پر کسی قسم کی مداخلت سے روکا جائے، اس موقع پر عدالت کے روبرو والٹن ایئرپورٹ کے ملکیتی کاغذات پیش کئے گئے

Leave a reply