ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے ،مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کبھی عدالت جاتے ہیں کہ عوام کو ووٹ سے روکو ،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی عدالت جاتے ہیں کہ عوام کومریم کے ساتھ آنے سے روکو،تین سال لوگوں کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے،یہ ادارے عوام کے ہیں،عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟
ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے۔ عوام نے ووٹ تو ڈالناہے—
کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟
اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے !— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 25, 2021
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے۔ عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے ،کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے !
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ روک دی.سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل سننے کے بعد این اے 75 پولنگ روک دی،سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں الیکشن پراسس عبوری طور پر روک دیا،عدالت نے کہا کہ 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ نہیں ہو گی ،سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا اورمزید سماعت ملتوی کردی ۔
معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج
ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل
کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟
این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟
ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس
ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟
مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی
قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،