کبوتر پالنے پر پڑوسی کے ساتھ اتنا کچھ کردیا جان کر حیران ہو جائیں
باغی ٹی وی : مصر میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں کبوتر پالنے کی وجہ سے ایک شخص کو حملہ کر کے زخموں سے نڈھال کردیا گیا . انتظامیہ نے ا س کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عجیب واقعہ یعنی کبوتر پالنے پر تنازع قاہرہ میں الحمرا کے مقام پر پیش آیا۔ 31 سالہ ایک شخص نے پولیس کو شکایت کہ اس کے تین محلے داروں نے اس پر محض اس بنا پر حملہ کر دیا کہ اس نے گھر میں کبوتر پال رکھے ہیں۔
پولیس نے تفتیش کے دوران نے بعد میں اس گتھی کو سلجھاتے ہوئے بتایا کہ کبوتر پالنے پر ایک ملزم کے والد کے ساتھ تنازع پیدا ہوا جس کے نتیجے میں دونوںمیں تلخ کلامی ہوئی۔ کبوتر باز نے کبوتروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنے گھر کی بالکونی پر ایک چھاتہ تعمیر کرنا شروع کیا تو پڑوسیوں نے اس پر اعتراض کیا۔ اور کبوتر پالنے والے کو شدید نتائج سے دوچار کرنے کا دھمکایا اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
جس شخص کے ساتھ پہلے جھگڑا پیدا ہوا ہے اس کے 15 سالہ لڑکے نے دو دیگر ساتھیوں کی مدد سے کبوتر پالنے والے شخص پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے شدید زخموں سے دو چار کردیا.








