لاہور:تھانیدارکی دلہے سے بدتمیزی،گریبان پکڑکرسب کے سامنے رسوا کردیا:مذمت اورتھانیدارکی مرمت کامطالبہ،دنیا بدل گئی ، رنگ بدل گئے مگرنہ توپنجاب پولیس بدلی اورنہ پنجاب پولیس کے رویے ، ان رویوں کوجس طرح قوم برداشت کررہی ہے یہ بھی ایک آزمائش سے کم نہیں ،

یہ رویے کیسے ہیں اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ لاہور میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او نے شادی کی تقریب میں دلہے سے بدتمیزی کی

لاہور میں ون ڈِش کی خلاف ورزی کی کال پر ایس ایچ او دولہے کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔

شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے شادی ہال پر چھاپہ مارا جہاں ایس ایچ او نے دلہے کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا۔

لاہور میں ہی کئی امراء کی شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو تی رہی لیکن اس پر کبھی پولیس نے چھاپہ نہ مارا تاہم یہ بات واضح کرتی ہے کہ ملک میں امیر کیلئے قانون الگ ہے اور غریب کیلئے الگ ۔

دوسری طرف یہی پولیس غریب اورکمزورلوگوں کے لیے عزاب بنی ہوئی ہے اورکوئی بھی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی جس سے پولیس کو کسی غریب کو دکھ پہنچا کرسکون نہ ہوتا ہو

Shares: