پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے فائیوسٹار چورنگی کے قریب پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کا معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ مبینہ پولیس بھی سرگرم ہے پولیس اہلکار کا شہری سے موٹر سائیکل چھیننا سمجھ سے بالاتر ہے عوام محافظین پر اعتبار نہیں کرسکتی،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے آئے روز ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے واقعات زور پکڑ رہے ہیں ایسی صورتحال میں پولیس کی جانب سے جرائم کی وارداتوں میں خود ملوث ہونا قابل شرم ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اے آئی جی کراچی اور ڈی ائی جی ویسٹ واقعے کی شفاف تحقیقات کروائیں اور ملزم کی شناخت فوری یقینی بنائی جائے۔

Shares: