اینٹی ریپ کمیٹی کا اجلاس جنسی زیادتیوں کے واقعات میں کمی کے لیے خصوصی اقدامات
وزارت قانون میں ”انسداد عصمت دری آرڈیننس“ پر عملدرآمد سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس: ترجمان
وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے صدارت کی میڈیا ”انسداد عصمت دری آرڈیننس“ پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے یہ کمیٹی مذکورہ قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے قواعدوضوابط اور تجاویز مرتب کرے گی عصمت دری اور جنسی جرائم کی روک تھام یقینی بنانے کے لئے ملک میں پہلی بار اس طرح کام کی جا رہا ہے
وفاقی وزیر قانون نے کمیٹی ارکان کی طرف سے جامع تجاویز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا
یہ تجاویز خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوں گی کمیٹی ارکان نے عصمت دری اور جنسی جرائم کی بہتر انداز میں روک تھام کے حوالے سے قانونی معاملات، طبی معائنہ کا طریقہ کار، جنسی زیادتی کا شکار افراد کی دیکھ بھال ، متاثرہ افراد پر لگنے والے الزامات اور دیگر معاشرتی مسائل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں: ترجمان
وزارت قانون مذکورہ قانون کو حقیقی معنوں میں عملدرآمد کے لئے پوری طرح کوشاں ہے
کمیٹی کے تحت مختلف معاملات کو اجاگر کرنے کے لیئے، ماہرین پر مشتمل ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی ذیلی کمیٹیاں گھناﺅنے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنی مفصل تجاویز سے آگاہ کریں گے: ملیکہ بخاری
میڈیا سے وابستہ افراد کی تجاویز لینے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے