کراچی میں 30 ہزار کتوں کو بے اثر کردیا گیا، سیکرٹری بلدیات کا دعویٰ

0
46

سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں ریبیز کنٹرول  پروگرام کے تحت 30 ہزارسے زائد کتوں کوویکسین لگائی گئی ہے۔ نجم احمد شاہ کا کہنا ہےکہ عدالتی احکامات کی پیروی ہر صورت یقینی بنائیں گے، 90کروڑ سے زائد لاگت کا ریبیز کنٹرول پروگرام اب ایک نئے فیز میں داخل ہو رہا ہے، کتوں کی بڑھتی آبادیقابو کرنے کے لیے جدید آلات اور دیگر سامان خریدا جائےگا۔ان کا کہنا ہے کہ سائنٹیفک بنیادوں پرنس بندی سےسرجری کاعمل انسانی زندگیوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا،کراچی میں 30 ہزار سے زائد آوارہ کتوں کو ویکسین کے ذریعے بےضرر بنایا جاچکا ہے، فلاحی ادارے کے تعاون سےصوبے بھر میں کامیاب کاوشیں بروئے کارلائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کی تعداد 25 لاکھ ہے اور کتوں کو بے اثر کرنے کا بجٹ 92 کروڑ  لیکن اب تک ہوا کیا ، سیکریٹری بلدیات کادعویٰ ہے کہ کراچی میں تیس ہزار کتوں کو بےاثر کردیا گیا اور  ایک این جی او نے بھی یہی دعویٰ کرکے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھادیے ہیں۔ کیا سندھ حکومت کسی اور کے کارنامے کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے ، اگر یہ کام این جی او کا ہے تو حکومت کا مختص بجٹ کہاں گيا ؟ دوسری جانب وزير صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں  کہ لوکل گورنمنٹ کتا مار مہم کے مسئلے پرکام کررہی ہے۔ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے کتنے کیسز ہوئے، اس کا صوبائی وزیر صحت کو علم نہیں دعویٰ ضرور کیا کہ ہر ضلع اور بنیادی مرکز صحت میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہے۔

Leave a reply