باغی ٹی وی : ڈینمارک کی سفیر نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور یورپی یونین اور کینیڈا کے ساتھ باہمی تعاون کے امور زیربحث آئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک اور کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی مفید ملٹی ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرامید ہیں
آنے والے معززین علاقہ نے علاقائی استحکام خصوصا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ تمام فریقوں نے سفارتی تعاون میں ہر سطح پر مزید بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔