بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابھی تک اپنا بائیو ڈیٹا نہ ڈالنے کی وجہ بتا دی ہے-۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر موجودہ دور کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے بڑے بڑے سیاستدانوں سے لے کر دنیا بھر کی معروف شخصیات کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں –
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ٹوئٹر پر موجود ہیں ان کے ٹوئٹر پر 40 ملین (4 کروڑ) سے زائد فالوورز ہیں جہاں وہ اکثر اپنے مداحوں سے باتیں بھی کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر بائیو ڈیٹا ہی موجود نہیں ہے جس کے بارے میں جاننے کے لئے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں تاہم اب اداکار نے مداحوں کا یہ تجسس بھی دور کر دیا ہے-
@iamsrk why there is no bio on your Twitter account? #AskSRK
— Imran Baksh (@imranbaksh647) March 31, 2021
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ ٹوئٹر پر آپ کا بائیو کیوں موجود نہیں ہے؟ –
It’s still being compiled….so much of life has happened to me my friend, it’s difficult to restrict it in a bio…. https://t.co/YzZ8PktsdL
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 31, 2021
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے کہا ’میرا بائیو ابھی بھی مرتب ہورہا ہے پھر انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا میرے دوست میرے ساتھ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے اور اسے بائیو تک محدود رکھنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دپیکا پاڈوکون ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں جان ابراہیم بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس میں سلمان خان بھی مختصر رول میں جلوہ گر ہوں گے۔








