بھارتی ڈرامے میں دلہن کا عجیب و غریب مطالبہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

بھارتی ڈراموں میں حقیقت سے دوری اکثر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔ حال ہی میں ڈرامے کا ایک سین حقیقت کے بالکل برعکس ہونے کے سبب ٹوئٹر پر مذاق بن گیا

باغی ٹی وی :بھارتی ٹی وی ڈرامے اپنی مختلف بیک گراؤنڈ میوزک اور میلو ڈرامے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور حال ہی میں ایک بھارتی ڈرامے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے ڈرامے کا ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں عروسی لباس زیب تن کیے دلہن کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جو شخص چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے زمین پر لائے گا میں اسی سے شادی کروں گی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈرامے کے ہیرو کو دلہن سے شادی کے لیے چاند کا ٹکڑا زمین پر لاتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں موجود امن نامی کردار کو پہلے رسی کی مدد سے چاند پر جانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے اور بعدازاں ناکامی پر اسے گاڑی کے ذریعے خلا میں جا کر کچھ جادوئی الفاظ کے ذریعے چاند کا ٹکڑا زمین پر لے جاتے دکھایا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں اور ڈھیروں ایموجیز اور میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی ڈرامے ‘یہ جادو ہے جن کا’ کے سیزن ٹو کی ہے جو اسٹار پلس سے نشر ہوتا تھا۔

اس ڈرامے میں روشنی احمد کا مرکزی کردار ادیتی شرما نے ادا کیا ہے جو اپنی شادی کے لیے منعقد کیے گئے سویمور میں کہتی ہیں کہ جو بھی چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے لائے گا وہ اسی سے شادی کریں گی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں چاند کا ٹکڑا توڑ کر لانے والے مرکزی کردار امن جنید خان ہیں اور یہ کردار وکرم سنگھ چوہان نے ادا کیا ہے۔

یہ ڈراما جادو ہے ج کا اکتوبر 2019 سے نومبر 2020 کے دوران اسٹار پلس پر نشر ہوا تھا تاہم یہ ویڈیو کلپ گزشتہ چند روز میں وائرل ہوا ہے جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔


ایک صارف نے لکھا کہ ‘کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟’
https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1376454542917840896?s=20
ایک صارف نے دلہن کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اسی لیے ہم انڈیا سے پیچھے رہ گئے۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا میں ایک ہی وقت میں ہنسنا بھی چاہتی ہوں اور رونا بھی۔
https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1376454542917840896?s=20
https://twitter.com/Alisha___4/status/1376509595171053568?s=20
https://twitter.com/Tahsia12/status/1376510198207111173?s=20
ایک صارف نے دلچسپ ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بتاؤ کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں-


ایک صارف کے مطابق لاجک اور سائنس پوچھ رہی ہے کہ ‘کیا کروں میں مرجاؤں’۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘تم جو کہہ دو تو چاند تارے توڑ لاؤں گا میں’، یہ اس کا اصل منظر ہے۔


ایک صارف کے مطابق کے مطابق ناسا کا ردعمل کچھ یوں ہے۔


ابھیجیت نامی صارف کے مطابق ناسا نے بلاوجہ میں کروڑوں ڈالرز ضائع کیے۔


ایک اور صارف کے مطابق چاند پوچھ رہا ہے کہ ‘مجھے کیوں توڑا؟’
https://twitter.com/kushpretending/status/1376523464002039812?s=20
ایک صارف کے مطابق یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد فزکس اور نیوٹن کی لاکھوں بار موت واقع ہوئی۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے تو وقت پر رپلائی بھی نہیں کیا جاتا۔

Comments are closed.