شہری ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،علامہ رضی حسینی
تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کراچی میں گرمی کی شدید لہر سے متعلق ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان شہریوں میں آگہی پیدا کریں کہ وہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ خاص طور پر کم عمر بچوں اور بزرگوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلیے انتظامات کرے تاکہ گرمی کی حالیہ لہر کے دوران شہریوں کی زندگی کو بچایا جاسکے ۔ اور تمام تحریکی ذمہ داران و کارکنان سمیت مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہیٹ ویو میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل لگائی جائیں۔ اور ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کو فی الفور قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔