بھارت نے بھی پاکستان پربھارت سے تجارت کرنے کے عالمی دباو کی تصدیق کردی

0
51

نئی دہلی آباد:بھارت نے بھی پاکستان پربھارت سے تجارت کرنے کے عالمی دباو کی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق بھارت نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان پراس وقت چین ، عرب دوست ممالک سمیت دیگرعالمی قوتوں کا سخت دباو ہے کہ وہ بھارت کےساتھ تعلقات معمول پرلائے،

بھارتی میڈیا نے انہیں حالات کی بنیاد پریہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے جمعرات کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے فیصلے پر نظر ڈالی جو ہندوستان سے چینی ، سوت اور روئی کے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے درآمد کرنے کی اجازت دے گا۔

پاکستان کے معاشی ادارہ نے ہندوستان سے روئی اور سوت کی درآمد کی اجازت دینے کے لئے جو فیصلہ لیا ہے اسے ایک بڑی ترقی کے طور پر دیکھا گیا ہے جس سے نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین امن کو بڑھاوا دینے کا امکان ہے۔

Leave a reply