ٹیپو سلطان پولیس کی زبردست کاروائی،گھروں میں کام کرنے والی ماسیاں چور نکلیں۔

0
39

باغی ٹی وی کی اطلاع کے مطابق ایس ا یس پی ضلع ایسٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کی
خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر شرافت خان کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کی گئی۔اطلاع کے مطابق گھروں میں کام کے بہانے چوری کی وارداتیں کرنے والی ماسیوں کی اطلاع ایس ایچ او ٹیپوسلطان شرافت خان کو ملی جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دو ماسیوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمہ سکینہ شوہر رستم علی سے دو رمشا ولد رستم علی کے قبضہ سے چھ عدد انگوٹھیاں اور قیمتی کپڑے برآمد ہوہےگرفتارملزمہہے مزید پانچ گھروں میں اور کام کرتی ہیں جن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔گرفتار ملزمہ سکینہ شوہر رستم علی رمشاہ ولد رستم علی کے خلاف مقدمہ 142/2021 جرم دفعہ 381/454/34 ت پ تھانہ ٹٰیپو سلطان میں مدعی شرجیل ظفر ولد ظفر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان سےمزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ماسیوں کو مزید تفتیش کے لئے SIO تھانہ ٹیپو سلطان کے حوالے کیا گیا۔

Leave a reply