کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم قرار۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہدایات جاری کی کے کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور حصہ لے گی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر کے 18 ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھ دیا ہے جس میں جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، ایکسپو سنٹر، گنگا رام ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، اتفاق ہسپتال، عادل ہسپتال، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال، نیشنل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال، فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ، فاروق ہسپتال علامہ اقبال روڈ، پی کے ایل آئی ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال شامل ہیں۔ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ خط لکھنے کی وجہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تدفین ایس او پیز کے مطابق نہ ہونا ہے۔ مدثر ریاض نے ہدایت دی کے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایم ایس صاحبان کو ہدایت میں واضیح لکھا گیا ہے کے کورونا سے اگر کوئی مریض ہلاک ہوتا ہے تو ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول روم پر فوری پر اطلاع دی جائے۔
کنٹرول روم کا واٹس ایپ نمبر 2345 000_0307 اور آفس نمبر 99210630_042 ہے۔ ریسکیو 1122 کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے مریض کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گے۔