ایم کیو ایم کی رہنما تحسین عابدی نے آج پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مرکزی تنظیم عزاداران پاکستان کے صدر و وائس چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک الائنس و چیئرمین ڈاکٹر ضمیر اختر فاؤنڈیشن سید محمد نقی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے موقع پر ایم کیو ایم سوشل میڈیا پاکستان کی انچارج و سابق سٹی کونسل ممبر اور ایم کیو ایم کی سرگردہ رہنماء تحسین عابدی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، صوبائی وزیر شہلا رضا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، لالہ عبدالرحیم، سہیل عابدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سید محمد نقی اور تحسین عابدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جماعت کے وارث میں سے ہیں، جن کے لئے میرے دو بھائیوں اور 3 رشتہ داروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن آج وہ جماعت نہیں رہی بلکہ ایک ٹولہ بن گیا ہے اور اس وقت اگر اس ملک میں حقیقی طور پر کوئی سیاسی جماعت جو اس شہر، صوبے اور ملک کے لئے درد رکھتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج اس پارٹی کا حصہ بننے پر دلی خوشی محسوس کررہی ہوں ۔

ایم کیو ایم رہنما تحسین عابدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
Shares:






