چنیوٹ: مسلح افراد کی شوہرکے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی ،اطلاعات کے مطابق چنیوٹ میں مسلح افراد نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کی۔بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد میں جاوید طاہر، فضل اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ بھوانہ کے علاقہ امیں پور روڈ کے قریب پیش آیا۔ذکا اللہ نامی شخص نے تھانہ بھوانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی،

جس میں بیان دیا کہ وہ اور اس کی بیوی عاصمہ بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ امین پورہ روڈ کے قریب بااثر ملزمان نے موٹر سائیکل کو روکا اور عاصمہ بی بی کو اسلحے کے زور پر کچھ فاصلے پر لے گئے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

Shares: