پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کا شہید ذولفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن غریب سے اس کی آواز چھینی گئی۔ شہید ذولفقار علی بھٹو کا قتل ریاست کے چہرے پر نہ مٹنے والا دھبہ ہے جو کبھی نہیں مت سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کے قتل کے بعد پاکستان تاریکیوں کا شکار ہوگیا۔ غریب عوام کی داد رسی کرنے والا نہ رہا ۔ 42 سال بیت گئے، شہید ذولفقار علی بھٹو کو انصاف نہ مل سکا۔ وہ شہید ذولفقار علی بھٹو جس نے مظلوم طبقات کو آواز، عزت اور طاقت دی۔ جس نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن ہم پارٹی سے تجدیدوفا کریں۔ اپنے مفادات اور رنجشیں بھلا کر پارٹی کیلئے کام کریں۔یہ پارٹی شہیدوں کی امانت ھے ایمانداری اور محنت سے اسکی حفاظت کریں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جھنڈا نسل در نسل ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ آنیوالا کل تمہارا ھوگا انشاءاللہ
کبھی تو سوچنا تم نے یہ کیا کیا لوگو
یہ تم نے کس کو سر دار کھو دیا لوگو
ہوائے بغض و خباثت چلی تو اپنے ساتھ
اڑا کے لے گئی انصاف کی قبا لوگو
دیا تھا صبحِ مسرت نے اک چراغ تمہیں
اسی کو تم نے سرِ شام کھو دیا لوگو

فریال تالپور کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام
Shares: